the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
 لینا ایک ایسی بیماری ہے جس پر عام طور پر کسی کا دھیان نہیں جاتا جس کی وجہ سے آپ کے ساتھ سوئے ہوئے افراد کو کافی کوفت اٹھانی پڑتی ہے اور نہ ہی خراٹے لینے کو بظاہر ایک بیماری تسلیم کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے اس کے تدارک کیلئے بھی کچھ نہیں کیا جاتا اور نہ ہی اسے سنجیدگی سے لیا جاتا ہے۔ لیکن خراٹے لینا ایک خطرناک عادت ہے جس سے سانس میں خلل پڑتا ہے۔ اور یہ دل کی بیماریوں کے خطرات کو بڑھا دیتی ہے لہٰذا اس کا علاج بھی ضروری ہے۔ خراٹے لینے سے نہ صرف دل کی بیماریاں جنم لیتی ہے بلکہ آپ کا شریک حیات اس عادت کی وجہ سے علیحدہ کمرے میں سونے تک مجبور ہو جاتا ہے اور آپ کے اذدواجی زندگی بھی خطرے سے دوچار ہو سکتی ہے۔ یہاں پر چند گھریلو ٹوٹکے بیان کئے گئے ہیں جن کی مدد سے اس بیماری سے نجات پائی جا سکتی ہے۔ نمکین پانی کے غرارے: خراٹے لینے کی عام وجہ ناک کا بند ہونا ہے اور یہ علامات اکثر سردیوں میں دیکھنے میں آتی ہےں اس کی دوسری بڑی وجہ ناک کی بڑھی ہوئی ہڈیاں، ناک میں انفیکشن اور سوجن ہو سکتی ہے جس کے نتیجہ میں خراٹے آتے ہیں۔ اس سے نجات کیلئے غرارے اور ناک میں نمکین پانی کا سپرے کیا جائے تو بیماری سے نجات مل سکتی ہے۔ ایک چوتھائی کپ پانی میں نمک ڈال کر ڈاپر کی مدد سے ناک میں سپرے کرنے سے افاقہ ہوتا ہے۔ سونے سے قبل یہ عمل کریں 5 دن کے اندر اندر مرض دور ہو جائے گا۔ پودینے کا تیل: پودینے کا تیل سوزش ختم کرنے میں بہت ہی معاون دوا ہے اور یہ ناک کی اندرونی پرت کی جھلیوں میں سوزش کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کو استعمال کرنے کیلئے انگلی پر چند قطرے پودینے کے تیل کے ڈالیں اور ناک کے دونوں اطراف میں زیریں جگہ پر لگائیں۔ یا پھر پانی میں چند قطرے پودینے کے تیل کے ڈال کر اس کی بھاپ لیں۔ پانی میں پودینے کا تیل ڈال کر غرارے کرنے سے بھی مرض دور ہوگا۔ گھی: قدیم روایتی طریقہ علاج کے مطابق اس مرض میں گھی کا استعمال بھی بہت سود مند ہے جو خراٹوں سمیت کئی بیماریوں کا علاج ہے۔ جو صدیوں سے اس مرض سے نجات دلانے کیلئے استعمال



کیا جا رہا ہے۔ گھی کے چند قطرے ناف میں لگانے سے بھی مرض دور ہوتا ہے رات کو سونے کے قبل چند قطرے گھی ناک میں ڈال لیں مرض دور ہو جائے گا۔ زیتون کا تیل: زیتون کے تیل کے کئی فوائد ہیں جن میں سے ایک خراٹوں سے نجات بھی ہے۔ ناک کا حلق میں ضرورت سے زیادہ تناﺅ بھی خراٹوں کی بڑی وجہ ہے۔ زیتون کے تیل کا استعمال بھی خراٹوں سے نجات کیلئے روایتی علاج کے طور پر ہزاروں برس سے استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ تیل خراٹوں سے نجات کے علاج طالو کے پٹھوں کو مضبوط بھی کرتا ہے۔ زیتون کے تیل کے دو چمچ طالو میں لگانے سے مرض دور ہو جائے گا۔ چائے: عموما سانس کی بیماریوں اور الرجی کی وجہ سے سانس کی نالی میں سوزش ہو جاتی ہے جو خراٹوں کی وجہ بنتی ہے ایسی صورتحال میں گزنا یا بچھو بوٹی بھی بہت معاون ثابت ہوتی ہے جو سانس کی نالی کی سوزش کو ختم کرتی ہے۔ اس کو استعمال کرنے کیلئے بوٹی کے چند پتے چائے میں ڈال لیں یا پرتن میں خشک پتے ڈال کر ان پر کھولتا ہوا پانی ڈالیں اور 5منٹ بعد استعمال کریں۔ یہ بوٹی بھی مرض دور کرے گی۔ یوکلپٹس : یوکلپٹس کا تیل بلغم کو ختم کرنے اور سانس کی رکاوٹ کو دور کرنے میں ایک اہم دوا تصور کیا جاتا ہے جو قدرتی طور ر ناک کی سوزش کو بھی ختم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کا بہترین طریقہ علاج اس کی بھاپ لینا ہے۔ یوکلپٹس کے 2 سے 4 قطرے گرم پانی میں ڈال کر بھاپ لیں۔ پودینے کی چائے: پودینے کا تیل خراٹوں کیلئے مفید 
علاج تو ہے ہی اس کے ساتھ ساتھ پودینے کی چائے بھی پھپھڑوں کی چپچپاہٹ دور کرتی ہے اور اس میں شامل مینتھال سانس کی نالی کی سوزش کو ختم کرتا ہے جبکہ پودینے میں وٹامن، معدنیات اور منٹ بھی شامل ہیں۔ رات کو سونے سے قبل 8 سے 10پتے پودینے کے لئے انہیں ابال کراستعمال کریں۔ اس کے علاج ادرک، لہسن کا استعمال اور سونے کے طریقہ کار اور اوقات میں تبدیلی لا کر بھی خراٹوں کی بیماری سے نجات مل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ وزن بڑھنا بھی خراٹوں کی بڑی وجہ ہو سکتا ہے۔ وزن کو کنٹرول کر کے خراٹوں میں کمی لائی جا سکتی ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.